ازبکستان نے پاکستان سے گوادر بندرگاہ، سی پیک میں راستہ، آلو، آم اور کینو مانگ لئے

ازبکستان نے پاکستان سے گوادر بندرگاہ، سی پیک میں راستہ، آلو، آم اور کینو ...

  

اسلام آباد (آئی این پی)ازبکستان کے نائب وزیر اعظم الیور گنیف سے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں میں تجارت و سرمایہ کاری سے متعلق پاک ازبک جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق رائے ہواجبکہ کراچی اور گوادر بندرگاہوں میں سرمایہ کاری اور اقتصادی راہداری کے ذریعے ازبکستان کوسامان کی ترسیل کے منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ازبکستان نے پاکستان سے آلو، آم اور کینو درآمد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جبکہ مشیر تجارت عبدالرازق داؤد نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت و سرمایہ کاری کو اصل استعداد پر لے جانے کے لئے مل کر کام کریں گے۔جمعرات کو ازبکستان کے نائب وزیر اعظم الیور گنیف سے مشیر تجارت عبدالرازق داؤد سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملاقات کی۔ اس موقع پرازبکستان کے سفیر بھی موجود تھے، دونوں رہنماؤں کے مابین باہمی تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں میں تجارت و سرمایہ کاری سے متعلق پاک ازبک جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق رائے ہوا۔ مشیر تجارت عبدالرازق داؤد نے کہا کہ ازبکستان کی جانب سے دی گئی تمام تجاویز سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت و سرمایہ کاری کو اصل استعداد پر لے جانے کے لئے مل کر کام کریں گے۔

ازبکستان

مزید :

صفحہ آخر -