چیئرمین نیب کا محکمہ خوراک سندھ کے دو مقدمات کی تحقیقات کا حکم

چیئرمین نیب کا محکمہ خوراک سندھ کے دو مقدمات کی تحقیقات کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)چیئرمین نیب نے محکمہ خوراک سندھ کے دو مقدمات کی تحقیقات کا حکم دے دیاہے۔نیب ذرائع کے مطابق ان مقدمات میں سندھ میں گندم کے ذخائر کی جانچ پڑتال اور گھوٹکی سے کراچی تک گندم کی ترسیل میں خورد برد اور چوری شامل ہے۔ دونوں مقدمات پہلے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کو ریفر کیے گئے تھے۔چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب سکھر کو دونوں مقدمات کی فوری تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بداعنوان عناصر سے سرکاری فنڈز برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے جائیں۔
چیئرمین نیب

مزید :

صفحہ آخر -