گوگل کی آن لائن سکیوریٹی خطرات سے بچنے کیلئے پاکستانیوں کی مدد

گوگل کی آن لائن سکیوریٹی خطرات سے بچنے کیلئے پاکستانیوں کی مدد

  

کراچی(پ ر)COVID-19 کی وجہ سے دنیا بھر میں لوگ اپنے گھروں تک محدود ہیں اور اِن سے بہت سے افراد اپنے فرائض کی ادائیگی، سیکھنے، معلومات تک رسائی اور اپنے عزیزوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے نئی ایپس اور کمیونیکیشن ٹولزاستعمال کر رہے ہیں۔یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز جہاں روزمرہ کی زندگی میں کارآمد ہیں وہیں اِن کی وجہ سے آن لائن سیکیورٹی کے نئے خطرات بھی پیدا ہو گئے ہیں۔ گوگل کا تھریٹ اینالیسس گروپ (Google Threat Analysis Group) ہیکنگ کی جدید سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کر رہا ہے اور دیکھ رہاہے کہ حملوں کے لیے COVID-19 کے حوالے سے میسیجنگ استعمال کر رہے ہیں اورہمارے سیکیورٹی سسٹمز نے scams کی ایک نئی رینج دریافت کی ہے مثلاً ایسے فلاحی اداروں اور NGOsکی جانب سے جعلی ای میل بھیجنا جو COVID-19 کے خلاف جدوجہد کر رہی ہیں، ”ایڈمنسٹریٹرز“ کی جانب سے، گھر پر کام کرنے والے،ملازمین کے لیے ہدایات اور ہیلتھ کیئر فراہم کرنے والوں کی جانب سے نوٹسز وغیرہ۔گوگل کے سسٹمز نے malware سے بھر پور سائٹس بھی دریافت کی ہیں جومقبول سوشل میڈیا اور ہیلتھ آرگنائزیشنز کے اکاؤنٹس اور حتی کہ کورونا کے آفیشل میپ کے سائن اِن پیجیز کی مانند نظر آتی ہیں۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران، ہمارے جدید، مشین لرننگ کلاسیفائیرز نے روزانہ 18 ملین malwareاورphishing کی کوششیں دیکھیں ہیں جن کا تعلق COVID-19 سے تھا۔

اس کے علاوہ 240 ملین سے زائد COVID سے تعلق رکھنے والے spam میسیجز کا بھی سراغ لگایا ہے۔لوگوں کو اِن خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ہم نے گوگل کی پروڈکٹس میں جدید ترین سیکیوریٹی پروٹیکشنز شامل کیے ہیں تاکہ وہ خود کار طریقوں سے اِن خطرات کو، آپ تک پہنچنے سے پہلے ہی، روک سکیں۔ ہمارے مشین لرننگ ماڈلز پہلے ہی Gmail میں ایسے خطرات کا سراغ لگاتے ہیں اور 99.9 فیصد spam میسیجز، malware اور phishing کو بلاک کر دیتے ہیں۔ ہماری بلٹ اِن سیکیورٹی پرڈکٹس آپ کو کسی دھوکا دہی کی ویب سائٹس پر داخل ہونے سے پہلے ہی خبردار کردیتی ہیں اور اسی طرح، گوگل پلے اسٹور میں اسکیننگ ایپس کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے خبردار کرتی ہیں۔گوگل COVID-19 سے تعلق رکھنے والے بڑھتے ہوئے آن لائن خطرات کی مانیٹرنگ جاری رکھے گا تاکہ آپ آگاہ رہیں اور محفوظ رہیں۔ مزید مشوروں اور آن لائن اپنے تحفظ کو بہتر بنانے میں آپ کی مدد کی غرض سے ہمارے سیفٹی سینٹر کا وزٹ کیجیے۔

مزید :

کامرس -