نیسلے کا عالمی وباء کے متاثرین کی مدد کیلئے این جی اوز کے ساتھ شراکت داری

  نیسلے کا عالمی وباء کے متاثرین کی مدد کیلئے این جی اوز کے ساتھ شراکت داری

  

لاہور(پ ر) COVID-19کی عالمی وباء سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کیلئے 100ملین روپے کی امداد کے اپنے اعلان کے تحت نیسلے پاکستان نے غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) اخوت، سیلانی ویلفیئر،شاہدآفریدی فاؤنڈیشن، سلمان صوفی فاؤنڈیشن اور رزق فاؤنڈیش کے ساتھ ان کی ریلیف سرگرمیوں میں معاونت کیلئے شراکت داری قائم کی ہے۔ نیسلے پاکستان کی سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کو دیے جانے والے مصنوعات پرمبنی عطیات جن میں 4ملین دودھ کی سرونگ، آئرن سے بھرپورڈیری مصنوعات، بچوں کے سیریلز، پانی اور جوسز کو راشن کے ان تھیلوں میں شامل کیا جائے گا جوپاکستان بھر میں COVID-19 کی عالمی وباء سے متاثرہ افراد میں تقسیم کرنے کیلئے تیار کئے جارہے ہیں۔ ان کوششوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وقار احمد، ہیڈ آف کارپوریٹ، نیسلے پاکستان نے کہا ”ہم متاثرہ خاندانوں میں راشن سپلائی کرنے والی تنظیموں کو مصنوعات کی عطیات کی شکل میں امداد فراہم کریں گے تاکہ فرنٹ لائن ورکز اور متاثرہ افراد دونوں کی ان مشکل حالات میں غذائی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا”ضرورت کی اس گھڑی میں قوم کی مدد کیلئے ملک کی نمایاں غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ شراکت داری پر ہمیں خوشی ہینیسلے کے تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد ثاقب، سی ای او اخوت نے کہا ”پوری قوم COVID-19کی عالمی وباء سے نمٹنے کیلئے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ نیسلے پاکستان نے اخوت کی طرف سے تقسیم کئے گئے راشن کے تھیلوں کیلئے اپنی مصنوعات عطیہ کیں۔ہم موجودہ بحران میں لوگوں کی مشکلات کم کرنے میں نیسلے پاکستان کے مشکور ہیں، قومیں اسی طرح بنتی ہیں۔“شاہد آفریدی، گلوبل چیئرمین شاہدآفریدی فاؤنڈیشن نے کہا”ہم صرف مل جل کر ہی معاشرے میں بہتری اور لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لاسکتے ہیں۔ میں نیسلے پاکستان کاشاہدآفریدی فاؤنڈیشن کی Donate KaroNa Ration Drive جو پورے ملک میں جاری ہے، میں شامل ہونے پر مشکور ہوں۔ ہم نے اب تک 20ہزاروں گھرانوں کو مدد فراہم کی ہے اور اس شراکت داری سے ہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے مشکلات کا شکار مزید خاندانوں کو مدد فراہم کر پائیں گے۔“محمد غزل، چیف آپریٹنگ آفیسر، سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل نے کہا ”ان مشکل حالات میں ہم سب ایک نیک کام کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ میں نیسلے پاکستان کا ڈیری مصنوعات عطیہ کرکے کراچی میں راشن تقسیم کرنے کی ہماری کوششوں میں معاونت کرنے پر شکرگزار ہوں۔ اس معاونت سے موجودہ بحران سے متاثرہ افراد کی خوراک کی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی۔“ریسٹورنٹ انڈسٹری سے وابستہ ورکرز کی معاونت کیلئے نیسلے کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے قاسم جاوید خان، شریک بانی اور سی ای او رزق فاؤنڈیشن نے کہا”وہ نیسلے پاکستان کو شکریہ ادا کرنا چاہیں گے جن کی امداد ریسٹورنٹ انڈسٹری سے وابستہ بے روزگار دیہاڑی دار ملازمین کی مدد میں کام آئی۔ سلمان صوفی، سی ای او سلمان صوفی فاؤنڈیشن نے بھی نیسلے کے تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے کہا” ہم 2000 خاندانوں کیلئے خوراک عطیات فراہم کرکے صوفی فاؤنڈیشن کی مہم #StepUp میں شامل ہونے پر نیسلے پاکستان کے مشکور ہیں۔قبل ازیں نیسلے پاکستان نے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (PRCS) کے ساتھ شراکت داری قائم کرکے COVID-19 کی عالمی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے قومی جدوجہد میں اپنی کوششوں کوتیز کیا تاکہ تمام عمر کے افراد بالخصوص بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں متاثرہ خاندانوں کی فلاح و بہبودکو فروغ دیا جاسکے۔ اس کے تحت بڑے پیمانے پر ہاتھ دھونے کے طریقوں اور کمزور طبقات کو ضروری اور اعلیٰ معیار کی حفظان صحت پر مبنی امداد تک رسائی اور استعمال کو بہتر بنانابھی شامل ہے۔ نیسلے پاکستان وزیرا عظم عمران خان اور صوبائی قیادت کی طرف سے طے کردہ سٹرٹیجک روڈ میپ کے مطابق ملک بھرمیں صارفین کیلئے ضروری خوراک اور مشروبات کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے انتھک کوششیں کررہا ہے۔ ہم جن علاقوں میں آپریٹ کرتے ہیں وہاں کے لوگوں اور برادریوں کا خیال رکھنا ہمارا اولین فرض ہے اور یہ ہمارا یقین ہے کہ COVID-19کی عالمی وباء سے پیدا شدہ بحران کے دوران ہم نے ایک اہم کردار ادا کرنا ہے۔

مزید :

کامرس -