دھان کے کاشتکار20 مئی سے قبل پنیری ہرگز کاشت نہ کریں،محکمہ زراعت

دھان کے کاشتکار20 مئی سے قبل پنیری ہرگز کاشت نہ کریں،محکمہ زراعت

  

لاہور(کامرس ڈیسک) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق دھان کے کاشتکار 20 مئی سے قبل پنیری ہر گز کاشت نہ کریں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ پنجاب زرعی پیسٹ آرڈیننس 1959 ء کے تحت دھان کی پنیری کی کاشت 20 مئی سے قبل ممنوع ہے کیونکہ دھان کے تنے کی سنڈیاں موسم سرما مڈھوں میں سرمائی نیند سو کر گزارتی ہیں اور ان کے پروانے مارچ کے آخر اور اپریل کے شروع میں نکلتے ہیں اگر اس وقت پنیری کاشت کی گئی ہو تو پروانے اس پر انڈے دے کر اپنی نسل کا آغاز کر دیتے ہیں جو کہ علاقہ میں وبائی صورت بھی اختیار کر لیتے ہیں لہذٰا دھان کے کاشتکار قبل از وقت پنیری کی کاشت سے گریز کریں۔کاشتکار دھان کی زیادہ پیداوار کے لئے منظور شدہ اقسام کا بیج اورفی ایکڑ زیادہ پیداوار کے لئے ترقی دادہ اور موٹی اقسام کے ایس282،نیاب اری9،اری6،کے ایس کے133،کے ایس کے434 اور نیاب213 جبکہ باسمتی باسمتی515،سپرگولڈ،سپر باسمتی2019،شاہین باسمتی،پی کے1121 ایرومیٹک،کسان باسمتی،چناب باسمتی،پنجاب باسمتی،نیاب باسمتی2016 اور نور باسمتی فائن کے علاوہ غیر باسمتی قسم پی کے386 اور منظور شدہ ہائبرڈ اقسام کے بیج کاا نتظام کریں۔ کاشتکارغیر منظور شدہ اور ممنوعہ اقسام ہر گز کاشت نہ کریں کیونکہ اْن کے چاول کا معیار ناقص ہوتا ہے۔ان اقسام کی ملاوٹ کی وجہ سے عالمی منڈی میں چاول کی قیمت کم وصول ہوتی ہے۔

مزید :

کامرس -