ٍ9.99 روپے میں بہترین ہائبرڈ آفر متعارف کرادی،یوفون

    ٍ9.99 روپے میں بہترین ہائبرڈ آفر متعارف کرادی،یوفون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(پ ر)پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر نے کنکٹویٹی کو مسلسل برقرار رکھنے کے لئے نہایت کم قیمت کی بہترین آفر متعارف کرادی ہے۔ اس حوالے سے پری پیڈ صارفین پورا دن یوفون اور پی ٹی سی ایل کے تمام نمبروں پر 500منٹس کے ذریعے بذریعہ کالز رابطے میں رہ سکتے ہیں جبکہ وہ فیس بک پر 500 MBs کو تصاویر، ویڈیوز کیلئے استعمال کرسکتے ہیں اور میسنجر کے ذریعے چیٹ بھی کی جاسکتی ہے۔ یہ آفر صرف 9.99 روپے میں دستیاب ہے۔ اسے فعال کرنے کے لئے صارفین *6060#ڈائل کرسکتے ہیں اور یہ آفر آدھی رات تک جاری رہے گی۔ اس وقت کے دوران صارفین کو لامحدود کالز اور فیس بک ڈیٹا استعمال کی سہولت میسر ہوگی۔ یہ پاکستان میں کسی بھی ٹیلی کام آپریٹر کی جانب سے پیش کی جانے والی سب سے کم قیمت آفر ہے جس میں آپ ہر وقت رابطے میں رہ سکیں گے۔ ملک میں سخت لاک ڈاؤن کے نفاذ سے ہر شخص کی کنکٹویٹی کی ضروریات بڑھ گئی ہیں۔ لوگ کم از کم آن لائن رابطے کے ذریعے اپنے پیاروں سے جڑے رہنا چاہتے ہیں، چاہے ویڈیو چیٹ ہو یا وائس کالز ہوں۔ پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر یوفون نے براہ راست لوگوں کی ضرورت کو سمجھ کر یہ پرکشش آفر متعارف کرائی ہے جس میں بے شمار منٹس اور ڈیٹا دستیاب ہے۔ سماجی طور پر ذمہ دار ادارے کے طور پر یوفون اپنے تمام صارفین کو کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی اقدامات اختیار کرنے کا مشورہ دیتا ہے۔ ان اقدامات میں کثرت کے ساتھ اپنے ہاتھ صابن سے 20 سیکنڈز تک اچھی طرح دھونا، مصافحہ سے گریز کرنا بالخصوص جو لوگ بیمار نظر آرہے ہوں، ہر ممکن حد تک اپنی آنکھیں، ناک اور منہ چھونے سے اجتناب کرنا، مختلف سطحیں جیسے دروازے کا ہینڈل، غسل خانے کے نل، میزوں کی بالائی سطح جراثیم سے پاک کرنا، گھر پر ٹہرے رہنا اور جب بیمار ہوں تو ہر شخص سے کم از کم ایک میٹر کا فاصلہ رکھنا شامل ہیں جس سے یقینا فائدہ حاصل ہوگا۔ ان بنیادی اقدامات کو اختیار کرکے ہم خود کو اور اپنے پیاروں کو محفوظ بناسکتے ہیں اس لئے اس احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بہت زیادہ ضروری ہے جس کے مستقبل میں فوائد حاصل ہوں گے۔

مزید :

کامرس -