کاشتکارغیرمنظورشدہ اقسام کاشت نہ کریں،ترجمان محکمہ زراعت
قصور(اے پی پی) ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ کپاس کی فصل پر 15اقسام کے حشرات کا حملہ ہوسکتاہے جن میں امریکن سنڈی‘گلابی سنڈی‘ چستکبری سنڈی‘لشکری سنڈی سب سے زیادہ خطرناک ہیں لہذاکپاس کے کاشتکارمنظورشدہ اقسام کے علاوہ غیرمنظورشدہ اقسام کاشت کرنے سے گریز کریں تاکہ انہیں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنانہ کرناپڑے۔انہوں نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ کپاس کی منظورشدہ بی ٹی اقسام میں آئی آر3701‘علی اکبر703‘ ایم جی 6‘ستار008‘ نیلم121‘ علی اکبر802‘آئیجی این ہائبرڈ285بہترین پیداوار فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
۔انہوں نے کہا کہ ایم این ایچ 814بھی گرمی برداشت کرنے والی وائرس کے خلاف بھرپورقوت مدافعت کی حامل قسم ہے۔انہوں نے کپاس کے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ پنجاب سیڈ کارپوریشن یا کسی بااعتبارکمپنی کے منظورشدہ ڈیلر سے تصدیق شدہ بیج حاصل کریں۔