ٍسی فوڈ مصنوعات کی برآمدات میں 16فیصد کمی

ٍسی فوڈ مصنوعات کی برآمدات میں 16فیصد کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) مارچ 2020ء کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 15.74 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق مارچ 2020ء کے دوران برآمدات کا حجم 38.6 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ مارچ 2019ء کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات سے 45.9 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح مارچ 2019ء کے مقابلہ میں مارچ 2020ء کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 7.3 ملین ڈالر یعنی 15.74 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -