سندھ حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے میں اپنی دلچسپی دکھائے،طارق حسن

سندھ حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے میں اپنی دلچسپی دکھائے،طارق حسن

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن سے ان کی رہائش گاہ پر گرینڈ ٹریڈرز الائنس کے کنوینر عتیق میر نے نمائندہ وفد کے ہمراہ ملاقات کرکے اپنے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد صادق شیخ، کراچی کے نائب صدر فیصل علی بلوچ اور لائرز ونگ کراچی کے صدر و ڈپٹی جنرل سیکریٹری کراچی خرم شاہد میؤ ایڈووکیٹ، موجود تھے طارق حسن نے وفد کو یقین دلایا کہ کراچی ملک کا تجارتی حب ہے اور 70 فیصد ریونیو دیتا ہے کاروبار کی بندش سے اربوں روپے روز کا ملک کو نقصان ہورہا ہے آخر سندھ حکومت کیا چاہتی ہے کہ معشیت بالکل تباہ ہوجائے انہوں نے کہا ہمیشہ حقوق کے حصول کے لیئے جدوجہد کرتے رہے ہیں اور اب بھی تاجر برادری کے ساتھ کھڑے ہیں ہم سندھ حکومت پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ تاجر برادری کے مسائل کو فوری حل کرنے میں دلچسپی لے اور کاروبار کو کھولنے کے لیئے اقدامات کرے انہوں نے کہا وفاقی و صوبائی حکومت مل کر اور ہم تاجر برادری کے ساتھ مل کر سندھ حکومت سے بھی بات کریں گے ہم تاجروں کے حقوق کے لیئے ہر سطح پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے اس موقع پر گرینڈ ٹریڈرز الائنس کے کنوینئر عتیق میر نے پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن کا شکریہ ادا کیا کہ وہ تاجروں کے مسائل کے حل میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ہمارے مسائل کا حل چاہتے ہیں کراچی کے کاروبار چلنے سے ملک کی معیشت کا پہیہ چلتا ھے انہوں نے اس موقع پر فیصل علی بلوچ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ٹیلیفونک رابطہ رکھا اور ہمارے لیئے آواز بلند کی اس موقع پر محمد صادق شیخ اور فیصل علی بلوچ نے وفد کو یقین دلایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) ہمیشہ حق کے ساتھ ہے اور ہر مظلوم طبقے کے حقوق کے لیئے آواز بلند کریں گے تاجروں کے وفد میں جاوید شمسں.رانا اکرم. رفیق جدون. محمد راشد شامل تھے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -