وزیراعظم کا لاک ڈاؤن کھولنے کافیصلہ قابل ستائش ہے،جمال صدیقی

  وزیراعظم کا لاک ڈاؤن کھولنے کافیصلہ قابل ستائش ہے،جمال صدیقی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کی سہولیات کو مددنظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں 9 مئی کو لاک ڈاؤن کھولنے کا فیصلہ کیا وزیراعظم کا لاک ڈاؤن کے حوالے سے فیصلہ قابل ستائش ہے وزیر اعظم کے فیصلے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑاٹھی ہے، لاک ڈاؤن کے دوران تاجر برادری، ٹرانسپورٹرز سمیت ہر کاروباری شخصیات نے مشکل کا وقت انتہائی صبر کے ساتھ گزارا ہے لاک ڈاؤن کامیاب بنانے میں کاروباری طبقے نے وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیا لاک ڈاؤن کے تحت پاکستان میں کورونا سے ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں لیکن لوگ بہت مشکل میں ہیں، غریب اور دیہاڑی دار طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے، ملک کا ٹیکس 35فیصد کم ہوچکاہے اور اسی دوران برآمدات کم ہوگئیں دیگر ممالک میں مچی اللہ نے پاکستان کو محفوظ رکھا،پاکستانی قوم نے متحد ہوکران حالات کا مقابلہ کیا ہے عوام ایس او پیز کی پاسداری کرتے ہوئے سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں لوگوں کو سیلف کورنٹین کی طرف جانا ہوگا، احتیاط سے ہی وائرس کے اثرات پر قابو پایاجاسکتا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -