روزے سے تقوی حاصل ہوتا ہے، عبدالرحمن سلفی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت غربااہلحدیث پاکستان و رئیس جامعہ ستاریہ ستاریہ الاسلامیہ مولاناعبدالرحمن سلفی نے کہا کہ روزے سے تقوی حاصل ہوتا ہے اللہ نے ہمیں پاکیزہ اور ایمان کو بلند کرنے کے لیے رمضان المبارک کامہینہ عطاکیا،اس مہینے کے تربیت پورے سال کے لیے ہمیں خیر کے کام کرنے،سچ بولنے، نمازوں کی جماعت سے ادائیگی، حلال کاروبار، سودسے اجتناب، والدین کی فرمانبرداری، ناپ تول میں دیانت، پڑوسیوں کے حقوق، کمزوروں کی مدد،رشتو ں کا خیال ودیگر نیک کام کی ترغیب دیتاہے۔اس ماہ مبار ک سے ہم نے اپنے اندر تبدیلی پیداکرلی اور اللہ کو راضی کرلیا ہماری دنیابھی اچھی ہوجائے گی اور آخرت بھی ہمیں اس رمضان میں یہ عہد کرنا چاہیے کہ سچ بولیں گے، جھوٹ کے قریب نہیں جائیں گے، یہ ہمارا بہت بڑاجہاد ہوگا۔جھوٹ تمام گناؤں کی جڑ ہے،اللہ ہمارے گناہ معاف کردے ہمیں خیر کثیر عطاکرے۔