عید کی خوشیاں یتیم بچوں کے ساتھ منائیں گے، یاسمین آصف

عید کی خوشیاں یتیم بچوں کے ساتھ منائیں گے، یاسمین آصف

  

کراچی (این این آئی) الخدمت ویمن ونگ کراچی کی قائم مقام صدر یاسمین آصف نے کہا ہے کہ لاک ڈاون کی مشکل صورتحال میں الخدمت نے دیگر بڑی فلاحی سرگرمیوں کے باوجود کفالت یتامیٰ پروجیکٹ کا کام جاری رکھا ہوا ہے۔کفالت یتامی پروجیکٹ کے تحت پورے کراچی کے سیکڑوں رجسٹرڈ بچوں کے گھروں میں باقاعدگی سے راشن پہنچایا گیا ہے۔انہوں نے عید گفٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں ناظمہ کراچی اسماء سفیر اور معتمدہ کراچی فرح عمران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اہل کراچی اس سال مشکل صورتحال کے باوجود کے باوجود عالمی یوم یتامیٰ پر عید کی خوشیاں یتیم بچوں میں بانٹ کر منائیں گے۔15رمضان عالمی یوم یتامیٰ کے موقع پر ان بچوں کی کفالت کی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے عید الفطر کے موقع پریتیم بچوں کے لیے عید گفٹ کی تیاریاں جاری ہیں۔جنھیں مرحلہ وار ناظمات اضلاع کے ذریعے یتیم بچوں تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ لاک ڈاون کی وجہ سے ہیڈ آفس الخدمت کراچی ویمن ونگ میں خواتین رضاکاروں کی مدد سے عید گفٹ و راشن پیک بنائے جا رہے ہیں۔ اسماء سفیر نے اس موقع پر الخدمت خواتین رضاکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان مشکل حالات میں اللہ کے بندوں کی خبر گیری رکھنا اور ان کی ضروریات زندگی پوری کرناعین اسوہ صحابہ ہے۔جسں پر آپ سب عمل پیرا ہیں۔انہوں نے کہا کہ الخدمت ویمن ونگ کے کفالت یتامیٰ پروجیکٹ میں رجسٹرڈ کراچی کی غریب آبادیوں میں یتیم ومستحق گھرانوں کی تعلیمی، غذائی اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے کامشن مخیر افراد کے تعاون سے انجام دے رہا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -