کورنگی سے ڈکیت گروہ کے 3 ملزمان گرفتار

    کورنگی سے ڈکیت گروہ کے 3 ملزمان گرفتار

  

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ڈکیت گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ڈکیتی کے ان گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق خفیہ اطلاع پر کورنگی ڈھائی نمبر میں کارروائی کی گئی۔کارروائی میں مطلوب ڈکیت گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں ڈکیت گروہ کا سرغنہ عبدالحسیب بھی شامل ہے۔ڈکیت گروہ صبح سویرے دودھ کی دکانوں سے لوٹ مار کرتا تھا، گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔پولیس ڈاکووں کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے لیے گرفتار ملزمان سے تفتیش کر رہی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -