گینگ وار ملزمان کی فائرنگ، 1شخص جاں بحق
کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے پاک کالونی میں گینگ وار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔کچھ روز قبل بھی اسی علاقے میں گینگ وار ملزمان کی فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔تفصیلات کے مطابق پاک کالونی میں گینگ وار گروہ ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے ہیں، گزشتہ شب گینگ وار جمیل چھانگا گروپ کے نوید کپی اور وسیم جوجی عرف باگڑ نے علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کی۔ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں لیاری کا رہائشی گلفام نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔ذرائع کے مطابق مقتول گلفام نشے کا عادی تھا جو پاک کالونی میں منشیات خریدنے کے لیے آیا تھا کہ ملزمان کی آپس کی لڑائی میں فائرنگ کی زد میں آ گیا۔اس سے قبل 28 اپریل کو بھی پاک کالونی میں گینگ وار تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے تھے