دریائے چناب میں ڈوبنے والے بہن بھائیوں اور کزن کی لاشیں برآمد

  دریائے چناب میں ڈوبنے والے بہن بھائیوں اور کزن کی لاشیں برآمد

  

ملتان (نیوز رپورٹر)ریسکیو 1122 نے بند بوسن کے قریب دریائے چناب میں دوران آپریشن ایک ہی خاندان کے ڈوبنے والے پانچ افراد میں سے 5 افراد کی لاشوں کو دریا سے نکال لیا ہے۔جن میں 19 سالہ رقیہ،16 سالہ شہزادی،18 سالہ فاروق، 12 سالہ فریا،10سالہ ماجد شامل ہیں۔ واضح رہے کہ بدھ کے ر وز ملتان میں بند بوسن کے قریب دریائے چناب میں (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

5 افراد ڈوب گئے تھے۔ ڈوبنے والوں میں چار بہن بھائی اور ایک کزن شامل ہیں بہن بھائیوں میں رقیہ کی عمر16 سال،شہزادی13سال،فریحہ8 سال اور فاروق کی عمر18 سال ہے ڈوبنے والے ماجد کی عمر 10 سال ہے ڈوبنے والے افراد چونگی نمبر6 ملتان کے رہائشی تھے۔بہن بھائی گندم کی فصل کی کٹائی کے لئے بند بوسن گئے ہوئے تھے:پانچوں افراد نہانے کے لئے گہرے پانی میں اترے جس کی وجہ سے یہ دالخراش واقعہ پیش آیا تھا۔ بند بوسن کے قریب دریائے چناب میں ریسکیو آپریشن کے دوران ڈوبنے والوں کے لواحقین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔لاشوں کے ملتے ہیں رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے لواحقین اس افسوسنا ک واقعے پر زارو قطار روتے رہے۔

لاشیں برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -