حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی‘ محمد ارشد جاوید

حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی‘ محمد ارشد جاوید

  

خان پور (نامہ نگار) ملک بھر میں مہنگائی اور بے روزگاری کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے جس کے باعث خودکشیوں کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے بے روزگاری اور مہنگائی کی شدت کی وجہ سے آئے روز خودکشیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں حکومتی توجہ اور مانیٹرنگ کا کوئی مربوط انتظام نہ ہونے کی وجہ سے مختلف دکاندار اپنی مرضی سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر رہے(بقیہ نمبر52صفحہ6پر)

ہیں موجودہ حکومت عوام کر ریلیف مہیا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ایم این اے شیخ فیاض الدین نے ایم پی اے حاجی محمد ارشد جاوید کے ہمراہ ن لیگی رہنماؤں و عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چینی اور آٹے پر کمیشن کی رپورٹ اور قصوروار حکومتی عہدیداروں کا نام منظر عام پر آنے کے باوجود نہ تو کسی کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی کی گئی اور نہ ہی چینی اور آٹے کے ریٹ کم کیے گئے حالانکہ جیسے ہی چینی کی رپورٹ منظر عام پر آئی تھی فوری طور پر چینی کے ریٹ واپس اپنی اصل سطح پر جانے چاہیں تھے لیکن کیونکہ عوام کی کسی کو زیادہ فکر نہیں اس لیے مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ آئے روز کے واقعات سے لاقانونیت اور طبقاتی نظام کا اثر بڑھ رہا ہے حکومتی وزراء کی جانب دیکھ دیکھ کر سرکاری افسران بھی صرف حکومت کو دکھانے کے لیے کام کرتے ہیں عملی سطح پر فیلڈ میں کوئی کام نہیں کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ 5 ہزار ارب روپے کی مالیاتی سکینڈل کی رپورٹ بھی دبا لی گئی ہیں جبکہ آئی پی پیز انکوائری کمیشن کا قیام بھی 2 ماہ کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے جو کہ حکومتی منافقت کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ حکومت میں موجود چند لوگ 23 کروڑ عوام کا حق کھا رہے ہیں لیکن کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں اس موقع پر شیخ عماد الدین، شیخ وقار الدین، حاجی محمد مراد خان رند، چوہدری بلال ارشد، عاطف بشیر جتوئی، چوہدری محمد نوید، قاضی جلیس الدین و دیگر بھی موجود تھے۔

ارشد جاوید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -