775لیٹر ملاوٹی دودھ اور41کنال پر سیوریج زدہ سبزیاں تلف

  775لیٹر ملاوٹی دودھ اور41کنال پر سیوریج زدہ سبزیاں تلف

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)جنوبی پنجاب میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں‘216فوڈیونٹس کو نوٹس‘ 24کو جرمانے عائد کر دئیے گئے‘775لیٹر ملاوٹی دودھ اور41کنال پر سیوریج زدہ سبزیاں تلف کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق لیہ کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے زاہد ڈرائی سوئیٹس پروڈکشن یونٹ کو مٹھائی میں ناقابل سراغ غیر معیاری کیمیکل استعمال(بقیہ نمبر30صفحہ7پر)

کرنے،لیبلنگ نہ کرنے،لائسنس نہ ہونے،کھانے کی اشیاء زمین پر سٹور کرنے،کھلی نالیوں کی موجودگی،زنگ آلود برتنوں میں خشک مٹھائی کو سٹور کرنے اور ناقص صفائی پرسوئیٹس یونٹ کو سربمہر کیا گیا۔اسی طرح بہاولنگر،بہاولپور اور ملتان میں دودھ کی چیکنگ کی گئی۔43 دودھ برادار گاڑیوں سمیت ملک شاپس میں موجود 4480 لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔ناکہ بندی کے دوران بہاولپور میں 32 دودھ برادار گاڑیوں میں موجود 2830 لیٹر دودھ،بہاولنگر میں 11دودھ بردار گاڑیوں میں موجود1150لیٹر دودھ جبکہ ملتان میں ملک شاپس میں موجود500لیٹر دودھ کو چیک کیا۔ موقع پر ٹیسٹنگ کے دوران ڈیری سیفٹی ٹیمز نے ملاوٹ ثابت ہونے پر ملتان میں 500لیٹر،بہاولنگر میں 185لیٹر دودھ اور بہاولپور میں 90لیٹر ملاوٹی دودھ کو موقع پر تلف کیا گیا۔اسی طرح لیہ میں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے خوراک کو کھیت سے پلیٹ تک محفوظ بنانے کیلئے کھیتوں میں کاشت سبزیوں کی چیکنگ کی گئی۔ دوران چیکنگ لیہ میں 40، رحیم یار خان میں 01 کنال اراضی پر کاشت سبز مرچ کو سیوریج زدہ سبزیوں کو موقع پر ہل چلا کر تلف کر دیا گیا۔مزید برآں جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے ملتان ڈویژن میں 113 فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کیا اور 98 کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔اسی طرح بہاولپورڈویژن میں 66 شاپس کی چیکنگ کی گئی اور57 فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے جبکہ ڈی جی خان ڈویژن میں 73شاپس کی چیکنگ کرتے ہوئے61فوڈ پوائنٹس کو معمولی نقائص پر حتمی وارننگ نوٹسز جاری کیے۔چیکنگ کے دوران تمام فوڈ پوائنٹس کوکارونا سے بچاؤ کے لیے مثبت اقدامات اٹھانے اور دوکانوں میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات دی گئیں۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر ملتان ڈویژن میں 13فوڈ پوائنٹس کو36,500 روپے، بہاولپور ڈویژن میں 05شاپس کو 14,500روپے اور ڈی جی خان ڈویژ میں 06فوڈ یونٹس کومجموعی طورپر26,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔اسی طرح دوران کاروائی انسپیکشن کرتے ہوئے مختلف اضلاع سے20کلو غیر معیاری مٹھائی،8کلو حشرات زدہ مربہ اور7لیٹر زائدالمیعاد بیوریجز کوتلف کیا گیا۔

تلف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -