خواتین مشکل حالات میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں‘ ڈاکٹر شاہینہ نجیب

      خواتین مشکل حالات میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں‘ ڈاکٹر شاہینہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ‘سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خواتین اور بچیاں ان مشکل حالات میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں اس حوالے سے ڈیرہ غازی خان گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر خواتین کے لیے ایک ایکٹویٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے یہ بات ڈاکٹر شاہینہ نے(بقیہ نمبر32صفحہ7پر)

گرلز گائیڈ ٹرینر میں آسیہ پروین کے ساتھ میٹنگ کے بعد میڈیا کو بتائی ڈاکٹر شاہینہ جو کہ ریجنل گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کی وائس پریذیڈنٹ بھی ہیں نے مزید بتایا کہ مئی کے مہینے میں بچیاں اپنی والدہ کے ساتھ مل کر کچن میں مدد کریں گی گھر کی صفائی اور سیٹنگ کریں گی روزانہ آدھا گھنٹہ واک یا ایکسر سائز کریں گی قرآن پاک ترجمہ اور تفسیر کے ساتھ پڑھیں گی اپنے اندر ایک اچھی عادت پیدا کریں گی ایک بری عادت ختم کریں گی اور کوئی ایک اچھی کتاب پڑھیں گی جو ان کی تربیت میں مدد گار ہو اور سب سے بڑھ کر نماز کی عادت کو پختہ کریں گی تاکہ رمضان کے بعد بھی وہ نماز باقاعدگی سے ادا کریں ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ مئی کے مہینے میں سکول اور کالج کی بچیوں کے لیے ایک مضمون نویسی کا مقابلہ کرایا جا رہا ہے جس کا عنوان ہے ”covid-19وبا میں عام پاکستانی کا کردار“ اس موضوع پہ 31مئی تک تین صفحات یا ساڑھے تین سو الفاظ پر مشتمل مضمون گرلز گائیڈ آفس میں جمع کرایا دیا جائے فرسٹ سکینڈ اور تھرڈ کو ہمت آرگنائزیشن کی طرف سے 5ہزار، 3ہزار اور 2ہزار نقد انعام دیا جائے گا مزید معلومات کے لیے گرلز گائیڈ آفس سے یا پھر جیو کیئر فرید آباد سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر شاہینہ