ملتان: دفعہ 144کی خلاف ورزی پر 39افراد گرفتار‘ کارروائی شروع
ملتان (نیوز رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر سٹی ڈویڑن میں کورونا وائرس کے پیش نظر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)
39 افراد کو گرفتار کر لیا. ایس پی سٹی ڈویڑن جاوید خان نے صبح سویرے مارکیٹوں اور بازاروں کا وزٹ کیا جہاں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی گئی.گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے کاروائی پولیس کی جا رہی ہے۔ایس پی سٹی ڈویڑن جاوید خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے.حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے شہر بھر میں پولیس کی نفری گشت کر رہی ہے۔
دفعہ 144