ایک ہفتے بعد بھی کرونا کے مشتبہ مریضوں کی رپورٹ نہ آنا لمحہ فکریہ ہے‘ افضل مگسی

ایک ہفتے بعد بھی کرونا کے مشتبہ مریضوں کی رپورٹ نہ آنا لمحہ فکریہ ہے‘ افضل ...

  

مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ‘ سپیشل رپورٹر) محلہ شیخو پورہ مظفرگڑھ میں کورناوائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر سینکڑوں افراد کے کیئے جانے والے ٹیسٹ کی رپورٹس ایک (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

ہفتہ گزرنے کے بعد بھی جاری نہ کی گئیں۔ان خیالات کا اظہار سنئیر رہنما Pyo و سنئیر رہنما مگسی نوجوان اتحاد مظفرگڑھ نے پریس کلب مظفرگڑھ میں احتجاج کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا پریشانی کے اس عالم میں محلہ شیخو پورہ کے سینکڑوں افراد بے یارو مددگار ہو کر رہ گئے ہیں چند روز قبل مزکورہ محلہ کے رہائشی وسیم بھٹہ سمیت اْسکے خاندان کے چار افراد میں کروناوائرس کی تصدیق ہونے پر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے محلہ کے رہائشی مزید سینکڑوں افراد کے خون کے نمونے لیکر محلہ شیخو پورہ کو سیل کر دیا جو ہنگامی حالات کا تقاضا تھا لیکن سیل شْدہ محلہ کو بے یارو مددگار چھوڑ کر انتظامیہ صرف فوٹو سیشن تک محدود ہے جو قابلِ مزمت ہے افضل مگسی نے کہا کہ مشتبہ افراد کے خون کے نمونے لیکر مسلسل ایک ہفتہ تک کوئی رپورٹس جاری نہ کی گئیں جو ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی سْست روی کا مظہر ہے متاثرہ محلہ کے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے افضل مگسی نے کہا شیل شْدہ گھروں میں مریض بزرگ افراد ہیں جنکو ادوایات کی اشد ضرورت ہے گھروں میں مقید ہونے والے معصوم بچوں کو دودھ بھی میسر نہیں ہے افضل مگسی کی قیادت میں پریس کلب میں ہونیوالے احتجاج میں شامل شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کرونا کے خدشات کے پیش نظر محلہ شیخوپورہ کے سینکڑوں افراد کے لیے جانے والے خون کے نمونہ کی ٹسیٹ رپورٹس جاری کی جائیں خدانخواستہ مثبت آنیوالے لوگوں کا علاج کیا جائے گا اور منفی آنیوالی رپورٹس کے متعلقہ افراد کی پریشانیاں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -