ڈیرہ: سوا مہینے کے دوران 81 ہزار سے زائد بوری گندم برآمد ذخیر اندوزں پر لاکھوں کے جرمانے

  ڈیرہ: سوا مہینے کے دوران 81 ہزار سے زائد بوری گندم برآمد ذخیر اندوزں پر ...

  

ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ‘سٹی رپورٹر) ضلع ڈیر ہ غازیخان میں 37روز کے دوران پچاس کلو گرام کی (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

81500گندم کی بوریاں ذخیرہ اندوزوں سے برآمد کی گئیں. سولہ ذخیرہ اندوزوں کو دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ مقدمہ درج کرا دیاگیا. ضلعی آفیسر انڈسٹریز غلام اصغر صدیقی نے بتایاکہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر نو گندم کے گودام سربمہر کیے گئے اپریل کے دوران 168معائنوں کے دوران گیارہ ذخیرہ اندوزی رپورٹ کی گئی جس پر ایک لاکھ ستر ہزارروپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے پچاس کلو گرام کے 61ہزار گندم کے بیگ برآمد ہونے پر چھ گودام سیل کر دیئے گئے اور مقدمہ بھی درج کرا دیاگیا. یکم سے سات مئی تک 20ہزار پانچ سو گندم کی بوریاں برآمد ہونے پر تین گودام سیل کردیئے گئے. ذخیرہ اندوزی کے پانچ واقعات پر 30ہزارروپے جرمانہ بھی عائد کیاگیا. ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شاہ بہرام نے بتایاکہ لائسنس اور کوٹہ کے تحت فلورملیں 72گھنٹوں کے کوٹہ کی گندم رکھ سکتی ہیں زیادہ گندم ذخیرہ اندوزی شمار ہو گی اور ایک کے تحت کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے.

جرمانے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -