بھارت، کیمیکل پلانٹ سے گیس کی لیکچ، 10افراد ہلاک، 5ہزار سے زائد متاثر

  بھارت، کیمیکل پلانٹ سے گیس کی لیکچ، 10افراد ہلاک، 5ہزار سے زائد متاثر

  

وشاکاپٹنم(آئی این پی) بھارتی شہر وشاکاپٹنم میں کیمکل پلانٹ سے گیس لیکج کے باعث 10 افراد ہلاک اور 5 ہزار سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آندرا پردیش کے شہر وشاکاپٹنم میں رات کے 3 بجے ایک کیمیکل پلانٹ سے گیس لیکج ہوئی جس کے باعث مقامی لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا بعد ازاں دم گھٹنے کے باعث10 افراد ہلاک ہوگئے(بقیہ نمبر33صفحہ7پر)

۔رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 بزرگ اور ایک 8 سالہ بچی بھی شامل ہے، اس کے علاوہ کمپنی کے اطراف میں تقریبا 3 کلو میٹر کے دائرے میں 5 ہزار سے زائد لوگ اس گیس لیکج سے متاثر ہوئے ہیں اور انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 800 سے زائد لوگوں کو شہر کے مختلف سرکاری اور پرائیوٹ ہسپتالوں میں پہنچایا۔ڈاکٹرز کے مطابق زیادہ تر لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،جنہیں فوری طور پر آگسیجن فراہم کی گئی اور سیکڑوں لوگ اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔

گیس لیکج سے ہلا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -