پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ کی سیاست دفن ہوچکی ہے‘ ابراہیم خان

  پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ کی سیاست دفن ہوچکی ہے‘ ابراہیم خان

  

شجاع آباد (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد ابراہیم خان نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے حلقہ میں ایک ارب کی لاگت سے ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں 32کروڑ کی لاگت سے مخدوم رشید میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنایا جائے گااور شجاع آباد میں سٹیڈیم کے فنڈز منظور ہو چکے ہیں شجاع آباد شہر کے نزد ہی سٹیڈیم کیلئے رقبہ ایکوائر کیا جا رہا ہے ہٹی سیال جنوبی بائی پاس فیز ٹو کا ٹینڈر ہو چکا ہے جس پر کام عنقریب شروع (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

ہو جائے گا بستی ملوک روڈ کا 15کروڑ کی لاگت سے بستی ملوک سے روڈ کی تعمیر شروع ہے انشاء اللہ شجاع آباد بستی ملوک روڈ کی تعمیر کا کام کرونا وائرس کی وجہ سے بند ہوگیا تھا جس پر دوبارہ سے کام بہت جلد شروع ہو جائے گا ملتان تا لودھراں دورویہ روڈ کی بھی منظوری ہو چکی ہے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی سیاست دفن ہو چکی ہے ان دونوں جماعتوں نے ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا جس کا عوام کو بخوبی علم ہے عوام اب انہیں مسترد کرچکے ہیں وزیرا عظم پاکستان عمران خان کی جدوجہد سے کرونا وائرس کے باعث دو ہزار ارب کا قرضہ موخر ہوا ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کے منازل طے کر رہاہے کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث دیہاڑی دار طبقہ کو احساس پروگرام کے تحت بارہ ہزار فی کس کے حساب فراہم کئے جا رہے ہیں جس میں کسی سیاست دان کی مداخلت نہیں اور میرٹ کی بنیادوں پر امداد دی جارہی ہے پوری قوم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو عظیم اسلامی، فلاحی ریاست بنانے کیلئے متحد ہے عمران خان ہی پاکستانی قوم کی آخری امید ہیں عمران خان جیسی ایماندار قیادت دنیا کے کسی ملک کے پاس نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ 2023 کے عام انتخابات میں بھی تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہوگی اور عمران خان ہی ملک کے دوبارہ وزیراعظم ہوں گے۔

ابراہیم خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -