پیف سکولز اتحاد کے دھرنے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس‘ افسران پر اظہار برہمی

  پیف سکولز اتحاد کے دھرنے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس‘ افسران پر اظہار برہمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلی ہاؤس تونسہ شریف کے باہر پیف سکولز اتحاد کے دھرنے کے اثرات سامنے آگئے‘ سردار عثمان بزدار کا سخت نوٹس‘ چیف سیکرٹری‘ سیکرٹری تعلیم‘ پیف حکام کو طلب کرکے پیف سکولز کا مسئلہ فوری حل کرنیکا حکم دیدیا‘ذرائع کے مطابق وزیر اعلی ٰ سردار عثمان بزدارنے پیف سکولز اتحاد کے دھرنے اور معاملہ میڈیامیں آنے پر سخت نوٹس لیا اور گزشتہ رو ز چیف سیکرٹری‘ سیکرٹری تعلیم سکولز‘ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور ایم ڈی کو طلب کرکے (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

تاحال یہ مسئلہ حل نہ ہونے پر تشویش اور برہمی کا اظہار کیا اور انہیں حکم دیا کہ پیف سکولز کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں اورعید الفطر سے قبل ان کے تمام واجبات کلیئر کئے جائیں اوراس صورتحال کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔وزیر اعلی ٰ سردار عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ ملکی حالات سب کے سامنے ہیں‘ کرونا وائرس کے خلاف حکومت نبردآزما ہے اور اس سلسلے میں اپنے تمام وسائل جھونک دئیے ہیں‘ اس صورتحال میں پیف سکولز کا مسئلہ کیوں کھڑا کردیا گیا ہے‘ان کے جائز مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں اور ذمہ داران کا تعین کرکے مجھے آگاہ کیاجائے‘ بصورت دیگر سخت ایکشن لیاجائے گا۔
اظہار برہمی