حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں‘ علی بہادر قاضی

  حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں‘ علی بہادر قاضی

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورور پورٹ‘سٹی رپورٹر) حکومت نے کورونا اور دیگر سرگرمیوں کو مانیٹر کرنے کیلئے صوبائی سیکرٹریز کی ڈیوٹیاں لگادیں اور ڈویژن آلاٹ کردئیے. سیکرٹری بہبود آبادی علی بہادر قاضی نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اور کمشنر آفس میں متعلقہ محکموں کا اجلاس منعقد کرتے ہوئے کورونا وائرس،انسداد ڈینگی و ٹڈی دل مہم،گندم خریداری،پرائس کنٹرول اور سپلائی چین منیجمنٹ کے معامالات کا تفصیلی جائزہ لیا۔کمشنر ساجد ظفر ڈال موجود تھے۔سیکرٹری بہبود(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

آبادی نے ٹیچنگ ہسپتال کے کورونا آئسولیشن وارڈ اور ڈیرہ غازی خان کے گندم خریداری مرکز کا معائنہ کیا. سیکرٹری بہبود آبادی علی بہادر قاضی نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اہداف کی تکمیل کیلئے سنجیدگی سے کام کیا جائے۔ہم سب کا مقصد ہر انسان کو کورونا وائرس سے بچانا ہے۔خود احتیاط کرکے مثال بنا جائے۔ احتیاطی و حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ،وینٹی لیٹرز اور دیگر آلات فنکشنل رکھے جائیں۔ماہ صیام میں عوام کو پھل،سبزیاں اور اشیائے خوردونوش سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔ٹارگٹ سے بڑھ کرگندم خریداری کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لائے جائیں۔سپلائی چین منیجمنٹ کو بہتر کیا جائے۔ٹڈی دل کے حملوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ کمشنر ساجد ظفر ڈال نے بتایا کہ مختلف اضلاع میں عوام کی سمارٹ کورونا سیمپلنگ شروع کردی گئی ہے۔اس وقت طیب اردگان ہسپتال سمیت دیگر مقامات پر 40 افراد آئسولیشن میں ہیں۔ ڈینگی کے ہاٹ سپاٹ کا سروے اور اقدامات کئے جارہے ہیں۔ڈویژن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فعال کرنے کے ساتھ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی جاری ہے۔

بہادر علی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -