حکومت قوم کو ڈرانا بند‘ عملی اقدامات کرے‘ مفتی خالد محمود

  حکومت قوم کو ڈرانا بند‘ عملی اقدامات کرے‘ مفتی خالد محمود

  

خانیوال (نمائندہ پاکستان)بھارتی جارحیت پر دنیا کو شکایت کرنے کی بجائے حکومت خود اقدامات کرے،باربار بھارتی حملوں کی پیشنگوئی کرکے قوم کو بزدل نہ بنایا جائے،حکومت بتائے کہ عالمی برادری نے کبھی مسلمانوں کی حمایت کی،کشمیر میں بھارتی جارحیت پر عالمی برادری نے کوئی قدم اٹھایا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے عالمی برادری نے کبھی سوچا یروشلم کے(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

حوالے سے عالمی برادری نے کیا اقدامات کئے ان۔خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری و ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ سنٹر ڈاکٹر مفتی خالد محمود ازھر،جامعہ سراج العلوم کے مہتمم مولانا عمرفاروق اصغر،جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی راہنما چوہدری بابر علی جٹ،مرکزی علماء کونسل کے ضلعی صدر مولانا محمد لقمان حنبلی،پاکستان علماء کونسل کے راہنما قاری اکرام اللہ خان،شبان ختم نبوت کے راہنما مولانا اقبال ساجد نے خصوصی سروے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا حکومت نے کبھی جرات مندانہ موقف اختیار نہیں کیا وزیر اعظم کے تمام بیانات کا جائزہ لیا جائے تو صرف قوم کو ڈرانے دھمکانے اور چندہ مانگنے کے علاوہ کچھ نہیں۔سابقہ حکمران لڑاؤ اور حکومت کرو کی پالیسی پر عمل پیرا تھے موجودہ حکومت ڈراؤ اور حکومت کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔کورونا وائرس کے حوالے سے وزیراعظم کے بیانات کسی مدبر حکمران کی بجائے کسی کمپنی کے نمائندے کے طور پر تھے صرف وائرس اور غربت کا خوف بتایا گیا قوم کو ہمت اور استقامت کی راہ اپنانے توبہ استغفار رجوع الی اللہ کی بات کرنے کی بجائے موت اور بھوک کے خطرے کی گھنٹیاں بجاء گئیں جب پوری قوم کو امداد کی ضرورت تھی اس وقت قوم کی خدمت کی بجائے قوم سے چندہ مانگ لیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور لاک ڈاؤن شروع ہوتے ہی پوری حکومت نے شور ڈالا کہ بھارت پاکستان پر حملے کی تیاریاں کر رہا ہے عالمی برادری نوٹس لے گذشتہ روز وزیراعظم نے ایک بار پھر اسی موقف کا اعادہ کیا لیکن بھارتی جارحیت کے خلاف کوئی موثر کاروائی نہیں کی اس طرح کے بیانات سے عالمی برادری کی توجہ پاکستان کی طرف نہیں ہوگی لیکن باربار اس طرح کے بیانات سے قوم کا مورال ڈاؤن ہوگا عالمی برادری کا کردار سب کے سامنے ہے امت مسلمہ کے معاملے میں عالمی برادری نے ہمیشہ گونگے شیطان کا کردار ادا کیا اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل جیسے ادارے کبھی مسلمانوں کی حمایت نہیں کرتے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے عالمی برادری نے کیا کردار ادا کیا فلسطین پر بھارتی قبضے کے خلاف عالمی برادری نے کیا کردار ادا کیا حکومت کو چاہیے کہ میڈیا کے ذریعے قوم کو ڈرانے دھمکانے اور خوف وہراس پھیلانے کی بجائے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے۔

مفتی خالد محمود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -