راجن پور: انتظامیہ کی کارروائی‘ 45ہزار بوری گندم برآمد‘ گودام سیل

  راجن پور: انتظامیہ کی کارروائی‘ 45ہزار بوری گندم برآمد‘ گودام سیل

  

ر اجن پور(نا مہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سندھو کا انسداد ِ ذخیرہ اندوزی آرڈیننس 2020کے تحت کریک ڈاون، تحصیل راجن پور میں گندم کے پرائیویٹ (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

گوداموں پر چھاپے مار کر غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی 100کلو گرام وزن کی گندم کی 44ہزار آٹھ سو سینتیس بوریاں قبضہ میں کرکے محکمہ خوراک کے حوالے کردیں اور گوداموں کو سیل کردیا۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب سندھو کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوز کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ کسی کو بھی گندم سمیت دیگر اشیاء خوردنی ذخیرہ کرنے اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے عناصر کی نشاندہی کرکے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں۔ نشاندہی کرنے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

گودام سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -