آئی ٹی وزارت کی سمارٹ فونز کی تیاری کی سمری ای سی سی کو ارسال

    آئی ٹی وزارت کی سمارٹ فونز کی تیاری کی سمری ای سی سی کو ارسال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزارت برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق کی ہدایت پر، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے اسمارٹ فونزکی سمری کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو بھیج دی ہے۔وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا کہ اعلیٰ درجے کے سمارٹ فون کی کم قیمت پر دستیابی ان کی وزارت کی ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی اور ملک میں موبائل براڈ بینڈ کے اعلیٰ حصول کیلئے اولین ترجیح ہے(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی کے آغاز سے، ملک کیلئے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، سمارٹ فون کی درآمد پر غیر ملکی زرمبادلہ کی بچت، ایکسپورٹ کے ذریعے غیر ملکی زرمبادلہ کمانے اور مقامی سمارٹ فون مینوفیکچرنگ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے مقصد سے مقامی سمارٹ فون مینوفیکچرنگ کی صلاحیت پیدا کرنا ملک کے لئے ناگزیر ہے۔تا کہ ہمارے لوگوں کے لئے ملک بھر میں متعلقہ سپورٹ انڈسٹریز جیسے پیکیجنگ میٹریل اور سمارٹ فون لوازمات وغیرہ کی ترقی کو فروغ حا صل ہو۔
سید امین الحق