قتل سمیت درجنوں وارداتوں میں ملوث اشتہاری بلال عرف بلالی گرفتار
اڈا جھلار مدینہ+بٹہ کوٹ+بارہ میل (نمائندگان پاکستان) ”اندھے قتل کا ڈراپ سین“ موٹروے پرواردات کی نیت سے قتل کرنے والا اندھے قتل میں ملوث ملزم بلال عرف بلالی گرفتارکر لیا گیا، مفرورساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں،گرفتار ملزم کا قتل سمیت موٹروے پر درجنوں وارداتوں کے ارتکاب کا انکشاف کرلیا، ڈی پی او کی جانب سے(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
پولیس ٹیم کو شاباش،تفصیل کے مطابق ڈی پی او محمدعلی وسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مقدمہ نمبر 234/19بجرم 302/392/34ت پ تھانہ عبدالحکیم میکں درج ہوا، ملزم بلال عرف بلالی سرغنہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ موٹروے پر گن پوائنٹ پر لوگوں کے قیمتی سامان لوٹنے کی وارداتوں میں سرگرم عمل تھا، گزشتہ شب تقریباً 3بجے رات انعام اللہ بسواری کارنمبرLED8267پر اسلام آباد سے اپنے گھرواپس آرہا تھاکہ موٹروے عبدالحکیم پر تین مسلح اشخاص نے واردات کی نیت سے گن پوائنٹ پر گاڑی کو روکنے کی کوشش کی اور گاڑی نہ رکنے پر فائرکردیا جس کے نتیجہ میں انعام اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا، انہو ں نے بتایا کہ اے ایس پی سرکل کبیروالا نوشیروان علی کی زیر نگرانی ایس ایچ او عبدالحکیم فلک شیر کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیتے ہوئے کچھ ضروری ہدایات دیں جس پر پولیس ٹیم نے انتھک کاوشوں کے بعد اندھے قتل کے مرتکب بلال عرف بلالی قوم سیال سکنہ موضع نہالے والا کو گر فتا ر کرلیا جبکہ اس کے دیگرساتھیوں رمضان عرف رمی سہو اور عرفان رگ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،ڈی پی او نے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ گرفتارملزم بلال عرف بلالی نے دوران تفتیش مو ٹر و ے پر واردات کی نیت سے قتل کرنے والے انعام اللہ کے قتل سمیت درجنوں وارداتوں کے ارتکاب کا انکشاف کیا،ڈی پی او نے اے ایس پی سرکل کبیروالا نوشیروان علی،ایس ایچ او تھانہ عبدالحکیم فلک شیر او ران کی ٹیم کو شاباش دی۔
اشتہاری گرفتار