نشتر: 24گھنٹے کے دوران کرونا سے 5افرادجاں بحق، مجموعی ہلاکتیں 43ہو گئیں

  نشتر: 24گھنٹے کے دوران کرونا سے 5افرادجاں بحق، مجموعی ہلاکتیں 43ہو گئیں

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا دم توڑنے والے مریضوں کی تعداد 05 ہو گئی، دم توڑنے والا ایک شخص ایڈز میں بھی مبتلا تھا،نشتر ہسپتال میں کورونا کے باعث مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 43 ہو گئی،نشتر ہسپتال کی دو نرسوں اور ایک وارڈ سرونٹ میں بھی کورونا کی تصدیق،مرض میں مبتلا 40شبہ میں 15 مریض زیر علاج تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

سو لیشن وارڈز میں کورونا میں مبتلا زیر علاج ملتان کے مختلف علاقوں کے رہائشی 71 سالہ شاہدہ, 55 سالہ سیدہ طاہرہ،اور 35 سالہ ابوبکر 70 سالہ فیاض الہی اور 55 سالہ خالدہ نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دم توڑ دیا جبکہ بتایا جا رہا ہے کہ 35 سالہ ابوبکر ایڈز میں بھی مبتلا تھا،یوں یکم اپریل سے 7 مئی کے درمیان نشتر ہسپتال میں کورونا کے باعث دم توڑنے والے افراد کی مجموعی تعداد 43 ہو گئی ہے جبکہ نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں اس وقت کورونا میں مبتلا 40مریض جبکہ شبہ میں 15 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے ادھر جمعرات کی شام نشتر ہسپتال کی دو سٹاف نرسز رابعہ اور سحرش جبکہ لیبر روم کے وارڈ سرونٹ رضوان میں بھی کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے یوں نشتر ہسپتال میں 10 اپریل سے 7 مئی کے درمیان 42 سے زائد افراد پر مشتمل طبی عملہ کورونا کا شکار ہو چکا ہے،جس میں 30 سے زائد ڈاکٹر،07نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف شامل ہے جبکہ بیشتر طبی عملہ صحت یاب ہو کر ہسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکا ہے۔

کرونا اموات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -