وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اسرائیلی کمپنی کو کرونا ریسرچ پراجیکٹ دینے پر تشویش ہے‘ ذیشان اختر

  وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اسرائیلی کمپنی کو کرونا ریسرچ پراجیکٹ دینے پر ...

  

بہاول پور(بیورورپورٹ ‘ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کا میڈیا میں آنے والی ان خبروں کی تردید یا وضاحت نہ کرناتشویشناک ہے کہ(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

وزیراعلیٰ پنجاب نے کسی اسرائیلی کمپنی کو کرونا ریسرچ کاپراجیکٹ دیاہے۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں بے شمار یونیورسٹیوں، میڈیکل کالجز اور سرکاری ریسرچ اداروں کی موجودگی میں کسی پرائیویٹ کمپنی کوریسرچ پراجیکٹ قومی وسائل پر ڈاکہ ڈالنے اور کرپشن کے مترادف ہے۔ پھراگر کوئی ریسرچ ایسی ہے جو کوئی یونیورسٹی نہیں کرسکتی تو اس کا فیصلہ کسی مجاز ادارے کو کرنا چاہیے اور اس کے لیے باقاعدہ کوٹیشنز طلب کر کے شفاف طریقہ اختیار کیا جائے۔ فرد واحد چاہے وزیراعلیٰ ہو یا وزیراعظم،اسے شاہانہ اختیار حاصل نہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب وضاحت کرے اوراس کمپنی کے پاکستانی ہونے کے شواہد اور اس سلسلہ میں محکمہ جاتی مراحل کو مکمل کیا جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -