محسن وال‘ تبلیغی جماعت کے 4کارکن کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر ہسپتال سے ڈسچارج
محسن وال(نمائندہ پاکستان)تبلیغی جماعت کے چار ارکان نے کورونا وائرس کو شکست دے دی،اپریل کے وسط میں ہسپتال لائے جانے والے اراکین کی رپورٹس نیگیٹو آنے پر ڈ س چارج کر دیے گئے، تفصیلات کے مطابق(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال میاں چنوں میں کورونا وائرس میں مبتلا 4 اراکین شفایاب ہو گئے وسط اپریل میں رپورٹ پوزیٹو آنے پر تمام اراکین کو ہسپتال لایا گیا تھا دوبارہ رپور ٹس نیگیٹو آنے پر تمام افراد جن میں 3 اراکین کا تعلق باجوڈ ایجنسی سے اور 1 ایران سے ہے ڈسچارج کر دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم اور ڈی ایس پی شبیر احمد نے صحت یاب ہونے والے تبلیغی اراکین کو نیک خواہشات کا پیغام دیا اور پھولوں کے ہار پہنائے، روانگی کے وقت تبلیغی اراکین نے اسسٹنٹ کمشنر،ڈی ایس پی اور ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اسسٹنٹ کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ الحمداللہ میاں چنوں ہسپتال میں اب کوئی بھی کورونا کا مریض زیر علاج نہیں ہے۔
ڈسچارج