واجبات کی عدم ادائیگی‘ پیف سکولز مالکان کا آج پنجاب اسمبلی کے باہر ریلی نکالنے کا اعلان

  واجبات کی عدم ادائیگی‘ پیف سکولز مالکان کا آج پنجاب اسمبلی کے باہر ریلی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی طرف سے کئی ماہ سے واجبات کی ادائیگیاں نہ ہونے کے باعث احتجاج کے دوسرے مرحلے میں پیف سکولزاتحاد پنجاب کا آج پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دینے(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

کا اعلان‘گزشتہ روز تونسہ شریف میں وزیر اعلی ٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے والے 8پیف سکولز مالکان ضمانت پر رہا ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ بدھ کو پیف سکولز اتحاد پنجاب نے تونسہ شریف میں احتجاجی ریلی نکالی‘ وزیر اعلی ٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی رہائش گاہ کے سامنے انڈس ہائی وے پر احتجاجی مظاہرے کے بعد دھرنا دے دیا جس سے انڈس ہائی وے بلاک ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں‘ مظاہرین نے پیف سکولز کے واجبات فوری کلیئر کرنے اور صوبائی وزیر تعلیم کو برطرف کرنے کے مطالبات کئے۔پولیس تھانہ سٹی نے 100سے زائد مظاہرین کیخلاف ضابطہ فوجداری کی دفعات 149‘148‘188‘341ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور8سکولز مالکان کو گرفتار کرلیا جنہیں گزشتہ روز ضمانت پر رہائی ملی‘چیئرمین فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب فرید خان بنگش کے مطابق آج جمعۃ المبارک کو پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیاجائے گا‘اس سلسلے میں صوبے بھر سے پیف سکولز مالکان کے قافلے گزشتہ روز لاہور روانہ ہوگئے‘ ملتان سے چیئرمین فرید خان بنگش کے علاوہ شیخ اکرم‘ صغیر خان بنگش‘ چوہدری ارشد محمود‘ جاوید میو‘ راؤ محمد افضل‘ یونس جاوید انصاری‘ چوہدری نور میو‘ خالد مجیدکی قیادت میں 100سکولز مالکان کا قافلہ روانہ ہوا‘ لودھراں سے رانا قیصر علی کی قیادت میں 50سکولز مالکان‘وہاڑی سے اظہر عباس بخاری‘لاہور سے چوہدری ارشد ضیا‘راجن پور سے محمد بلال حسنی‘لیہ سے مہر محمد شفیق تھند‘بھکر سے حاجی عبدالرزاق‘ رحیم یار خان سے بشیر احمد آزاد کی قیادت میں قافلے روانہ ہوئے چیئرمین فرید خان بنگش نے کہا کہ کس قدر ظلم اور بے حسی ہے کہ ایک تو طویل عرصہ سے پیف سکولز کو ادائیگیاں نہیں کی گئیں اور اس پر احتجاج کرنے والوں کو ان کا جائز حق دینے کی بجائے مقدمہ درج اور گرفتار کرلیا گیا‘لیکن ہم واضح کردیں کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں‘ ہم اپنے جائز حق کے لئے پرامن جدوجہد کر رہے ہیں‘ اگر فوری ادائیگیاں نہ ہوئیں تو عید الفطر بنی گالہ اسلام آباد میں احتجاجی کیمپ لگا کر منائیں گے۔
اعلان