ملتان: جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا سرچ آپریشن 16افراد گرفتار ‘62کی بائیو میٹرک تصدیق

  ملتان: جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا سرچ آپریشن 16افراد گرفتار ‘62کی بائیو میٹرک تصدیق

  

ملتان (نیوز رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن انچارج جے ٹی ٹی انسپکٹر رضوان خان کی (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

زیر نگرانی کیا گیا۔ سرچ آپریشن تھانہ گلگشت، تھانہ ممتازآباد اور شاہ رکن عالم کے علاقوں پپلزکالونی، شاداب کالونی اور احمد آباد میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد سلمان کو گرفتار کرکے 1100سے زائد پتنگیں برآمد کرلی جبکہ محمد ریاض کو غیر قانونی گیس ریفلنگ کرتے ریفلنگ مشین، کمپیوٹرائزڈ ترازو اور سلنڈر قبضہ میں کرکے گرفتار کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران 6 ملزمان کو جواء کھیلتے اور غیر قانونی رہائش پزیر ہونے پر گرفتار کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران کل 16 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 62 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔

سرچ آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -