ملتان‘ 3سالہ بچے کے قتل کے الزام میں 5افراد کے خلاف مقدمہ درج

  ملتان‘ 3سالہ بچے کے قتل کے الزام میں 5افراد کے خلاف مقدمہ درج

  

ملتان (نیوز رپورٹر)شاہ شمس پولیس نے تین سالہ بچے کو قتل کرنے کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تفصیل کے مطابق پیر کالونی نمبر تین کے رہائشی محمد(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

سلیم نے شاہ شمس پولیس کو درخواست دی کہ ملزمان صمد کھرل، محسن کھرل اور حسن کھرل نے دو ماہ قبل اس پر فائرنگ کی تھی جس سے وہ زخمی ہوگیا تھا ملزمان کے خلاف تھانہ ممتاز ا?باد میں مقدمہ نمبر 396 درج ہوا تھا اس مقدمہ میں ملزمان جیل میں ہیں دو روز قبل اس کا تین سالہ بیٹا وسیم گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ دو مسلح افراد موٹر سائیکل پر سوار ہوکر پہنچے اور انہوں نے وہاں سے گزرتے ہوئے اس کے تین سالہ بیٹے وسیم علی کو پکڑ لیا اور اس کا گلا دبا کر قتل کردیا ملزمان اسے کوڑے کے ڈھیر پر پھینک کر فرار ہوگئے اس کے بیٹے کو ملزمان صمد کھرل، محسن کھرل اورحسن کھرل کی اعانت پر دو نامعلوم افراد نے قتل کیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کی تفتیش جاری ہے اس کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے ملزمان کا جلد سراغ لگا لیا جائے گا۔

مقدمہ درج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -