عوامی مسائل کا دہلیز پر حل حکومت کی ترجیح ہے‘ زرتاج گل

  عوامی مسائل کا دہلیز پر حل حکومت کی ترجیح ہے‘ زرتاج گل

  

دراہمہ (نامہ نگار) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اپنے حلقہ دراہمہ کا وزٹ کیا اور علاقہ میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا علاقہ کے مسائل ترجیحی بمیادوں پر حل کررہے ہیں زرتاج گل یونین کونسل دراہمہ میں چاہ آڈو والا شہزادہ وقاص ٹاون چاہ بڑکو والا موضع دراہمہ اور موضع ڈھڑھ اوپلہ میں چاہ عاقل والا چاہ بھٹی والا میں اور موضع گگو میں اپنے نئی(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

فنڈ میں سے 50 لاکھ روپے سے زائد کی لاگت سے روڈ کی مرمتی کا کام جاری ہے جس کا وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے آج وزٹ کیا اور کام کا جائزہ لیا ہیاس موقع پر محترمہ زرتاج گل نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ عوامی حکومت نے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کا تہیہ کررکھا ہے اور علاقہ کے تمام کام ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے اس موقع پر تحصیل کونسل ڈیرہ غازیخان شفیق احمد نے وزیر مملکت کو بریفننگ دی اور علاقے کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے میں پہلی بار میرٹ پر اور کرپشن سے پاک ترقیاتی کام ہورہے ہیں جس پر ہم وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں اس موقع پر معززین علاقہ سید نوید نقوی صاحب میر خالد فرید رند سردار بلال خان لیل سجاد احمد خان زور ملک جاوید اقبال ذوالفقار شاہ حاجی یاسین خان جتوئی فیاض سیکر شاہد گوپانگ ارشد خان روہیلہ بلال خان لغاری اعجاز خان لیل جہانگیر خان جتوئی ودیگر افراد شریک تھے ۔

زرتاج گل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -