گگو منڈی: ریٹائرڈ سکول ٹیچر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا‘ گلی قرنطینہ ڈکلیئر

  گگو منڈی: ریٹائرڈ سکول ٹیچر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا‘ گلی قرنطینہ ڈکلیئر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گگو منڈی(نامہ نگار)کرونا کا کیس پازٹیو آنے پر پوری گلی قرنطینہ قرار دے دی گئی قادریہ کالونی گگو منڈی میں کرونا کا کیس پازٹیو آ گیا پوری گلی کے 60سے زائد افراد کو مشتبہ قرار دے دیااسسٹنٹ کمشنر نے گلی کو قرنطینہ قرار دے کر لاک ڈاؤن کر دیا تفصیلات کے مطابق قادریہ کالونی گگو منڈی کے رہائشی 70سالہ ریٹائرڈ ٹیچر محمد یونس بیگ کے کرونا وائرس کے(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

ٹسٹ پازٹیو آنے پر ریسکیو1122کی گاڑی پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال وہاڑی منتقل کر دیا گیا تھا ماسٹر یونس بیگ کی غلہ منڈی گگو میں آڑھت کی دکان ہے اور وہ قادریہ کالونی گگو منڈی کے رہائشی ہیں اسسٹنٹ کمشنر نے گلی میں رہائش پذیر 60سے زائد افراد کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے پوری گلی کو قرنطینہ قرار دے دیا ہے۔
قرنطینہ