راجن پور: درجنوں وارداتوں میں مطلوب 14سال سے مفرور اشتہاری قاسم گرفتار

راجن پور: درجنوں وارداتوں میں مطلوب 14سال سے مفرور اشتہاری قاسم گرفتار

  

راجن پور (تحصیل رپورٹر) 13 سنگین مقدمات میں مطلوب جرائم پیشہ عناصر کا سرغنہ 14 سال سے مطلوب خطرناک(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

اشتہاری ملزم راجن پور صدر پولیس نے دھر لیا* بدنام زمانہ اشتہاری ملزم پولیس کو 2006 سے متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ کی ہدایات پر خطرناک گینگز کے خطرناک اشتہاری ملزمان کے گھیرہ تنگ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیم تھانہ صدر راجن پور کی ایس ایچ او رانا طاہر کی سربراہی بڑی کامیابی۔ کئی دنوں کی تگ و دو کے بعد *بدنام زمانہ کئی جرائم پیشہ عناصر کا سرپرست و سرغنہ اب سلاخوں کے پیچھے* لزم *قاسم ولد امیر بخش قوم شکرانی* پولیس کو *13 سنگین* نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا۔جن میں اغواء /ڈکیتی/چوری/ رابری / موٹروہیکل چوری اور اسلحہ ناجائز جیسے سنگین مقدمات شامل ہیں۔ اس بڑی کامیابی پر ڈی پی او راجن پور نے ایس ایچ او ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور اہل علاقہ نے بھی تھانہ صدر راجن پور پولیس کی کامیابی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ کا کہنا تھا کہ راجن پور پولیس ایک جامع حکمت عملی کے تحت علاقہ سے جرائم کا قلع قمع کرنے کے لیئے دن رات کوشاں ہے اور ایسے خطرناک اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ راجن پور پولیس اپنے تمام تر وسائل اور پروفیشنل قابلیت کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقے میں امن کے قیام کے لیئے کوشاں ہے۔

اشتہاری ملزم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -