سیکرٹری پراسکیوشن کا دورہ خانیوال‘ گندم خریداری ہدف حاصل کرنیکی ہدایت

        سیکرٹری پراسکیوشن کا دورہ خانیوال‘ گندم خریداری ہدف حاصل کرنیکی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال(نما ئندہ پاکستان،نامہ نگار)سیکرٹری پراسیکیوشن پنجاب نبیل جاوید نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے، انسداد ڈینگی اقدامات گندم خریداری مہم،پرائس کنٹرول سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے خانیوال کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے انہیں بریفنگ دی۔ اجلاس میں اے ڈی سیز اکرام ملک،محمد اختر، اے سی شبیر ڈوگر و دیگر افسران نے شرکت کی۔سیکرٹری پراسیکیوشن نے ضلعی انتظامیہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حکومتی احکامات پر سختی سے عمل کرانے کے احکامات دیتیہوئی کہا کہ افسران و ملازمین خود بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں انہوں نے کہا (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

کہ حکومت پنجاب گندم خریداری مہم کو مانیٹر کررہی ہے اس لئے محکمہ خوراک گندم خریداری مہم کو مزید تیز کرے اور آئندہ ہفتیکے اندر ہدف کا حصول ہر صورت یقینی بنایا جائے- انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی مہم میں فرضی اعدادوشمار سے گریز کیا جائے اور عملی کام کیا جائے مون سون سیزن میں ڈینگی کیسز سامنے نہ آئیں اس کے لئے لائحہ عمل ابھی سے تیار کیا جائے- سیکرٹری پراسیکیوشن نے کہا کہ ضلع میں کسی جگہ پر اشیاء خوردونوش کے نرخ میں فرق نہیں ہونا چاہئے پرائس مجسٹریٹس کی پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ سے ٹریننگ کرائی جائیگی-انہوں نے محکمہ زراعت کو ہدایت کی کہ ٹڈی دل کی روک تھام کیلئے ویجیلینس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے- ڈپٹی کمشنر نے صوبائی سیکرٹری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں گندم خریداری کا 55 فیصد ہدف حاصل کرلیا گیا ہے احساس کفالت پروگرام کے تحت رقوم کی ادائیگیوں کو شفاف بنایا گیا ہیموؤثر مانیٹرنگ کے باعث ضلع میں اشیاء خوردونوش کے نرخ کنٹرول میں ہیں - سیکرٹری پراسیکیوشن کی بہترین کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔
نبیل جاوید