میر شکیل کو قید میں رکھنا بین الاقوامی سطح پر ملک کی بدنامی، خواجہ آصف

  میر شکیل کو قید میں رکھنا بین الاقوامی سطح پر ملک کی بدنامی، خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور ممبر قومی اسمبلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو قید میں رکھنا بین الاقوامی سطح پر ملک کی بدنامی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ کورونا سے متعلق اب تک حکومت کی کوئی واضح پالیسی سامنے نہیں آئی، عمران خان کو خودنہیں معلوم کہ کورونا سے متعلق کیا پالیسی ہونی چاہیے، وزیراعظم کورونا سے متعلق سات آٹھ بیان (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

دے چکے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان معیشت کی خرابی کا ملبہ کورونا پر ڈال رہے ہیں، سافٹ لاک ڈاؤن کی سمجھ نہیں آتی، لاک ڈاؤن لاک ڈاؤن ہوتا ہے، رئیسانی کی طرح جیسے انہوں نے کہا تھا کہ ڈگری ڈگری ہوتی ہے۔شہبا ز شریف کی زیر صدارت ہونے والے مسلم لیگ ن کے اجلاس کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ پارٹی اجلاس میں صرف کورونا زیر بحث رہا، 18ویں ترمیم پر بات نہیں ہوئی۔
خواجہ آصف