ڈیرہ: 5سمگلر گرفتار‘بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد‘ کارروائی شروع
ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ، سٹی رپورٹر)ڈی پی او اختر فاروق نے کہا ہے کہ اسلحہ سمگلر اور خرید و فروخت کا کام کرنے والے پانچ ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں خطرناک اسلحہ برآمد کرلیا گیاایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انچارج انچارج سی آئی اے عبدالروف اور تھانہ کوٹ مبارک کے سب انسپکٹرز حامد مقبول SI، محمدجواد اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرارشد علی کو اطلاع ملی کہ کچھ ملزمان جو کہ ناجائز اسلحہ کی خرید و فروخت کاکام (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
کرتے ہیں جن کے پاس کافی تعداد میں خطرناک اسلحہ موجود ہے اور سمگلنگ کی غرض سے دو عدد مختلف کاروں میں بھاری مقدار میں اسلحہ کو پشاور سے ضلع مظفر گڑھ لے کر جا رہے ہیں اطلاع ملتے ہی پولیس نے اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ملزمان فاروق احمد ولد محمد شریف قوم گاڈی سکنہ سرگودھا، سجاد خان ولد محمد اکرم قوم پٹھان سکنہ پشاور،نواب علی ولد عبدالخالق قوم پٹھان سکنہ پشاور،ارسلان ولد اعجاز خان قوم پٹھان سکنہ پشاوراورابو بکر ولد عطاء اللہ قوم ڈمر سکنہ علی پورکو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان خطرناک اسلحہ سمگلنگ کی غرض سے لے جارہے تھے نراامد ہونے والے اسلحہ میں 55پسٹل، 03رپیٹر،ایک منی کلاشنکوف،پانچ کلاشنکوف،میگزین رپیٹر 06،میگزین SMG 04ٹوٹل راوند 10000 ہزارشامل ہے ڈی پی او نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ کوٹمبارک میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے اور ملزمان سے پولیس مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
اسلحہ