والٹ ڈزنی سٹوڈیو پاکستانی خاندان پر مختصر فلم بنائیگا

والٹ ڈزنی سٹوڈیو پاکستانی خاندان پر مختصر فلم بنائیگا

  

لاہور (فلم رپورٹر)امریکہ کے معروف والٹ ڈزنی سٹوڈیو نے پاکستانی خاندان بارے ایک مختصر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق والٹ ڈزنی ایک ایسی مختصر فلم بنا رہا ہے جس کی کہانی ایک 9 سالہ بچی امینا کے گرد گھومتی ہے جو حال ہی میں اپنے گھر والوں کے ساتھ پاکستان سے امریکہ منتقل ہوئی ہے۔فلم کی کہانی میں یہ دکھایا جائے گا کہ 9 سالہ امینا جن کا پسندیدہ تہوارعید اور اس دن کی تعطیل ہے، لیکن امریکہ میں عید کے دن قومی تعطیل نہ ہونے کی وجہ سے اسے اس دن اپنے سکول جانا ہو گا۔بعدازاں 9 سالہ امینا اس امید سے ایک پٹیشن دائر کرتی ہے تاکہ وہ مسلمانوں کے اس مذہبی تہوار کے دن کو منانے کے لئے ایک دن کی چھٹی حاصل کر سکے۔شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات خرم شیراز ریاض،شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شان،سید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نورسفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم اور نجیبہ بی جی نے کہا کہہالی ووڈ کی جانب سے بنائی جانے والی یہ فلم ایک بہت بڑا اعزاز ہوگا اور اس کی کہانی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

مزید :

کلچر -