بغیر استاد کے موسیقی کی الف ب بھی نہیں آتی،سائرہ نسیم

بغیر استاد کے موسیقی کی الف ب بھی نہیں آتی،سائرہ نسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہاکہ کبھی بھی بیہودہ شاعر ی پرمبنی گیت پیش نہیں کئے۔ تھوڑا مگرصاف ستھرا کام کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میرے پرستار مجھے اچھا مانتے ہیں۔ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ آج تک جتنابھی گایا ہے دل سے گایا ہے اوراسے پرستاروں نے پذیرائی بخشی ہے، موسیقی کو پارٹ ٹائم سمجھنے والے کبھی بھی اپنا نام نہیں بناسکتے۔سائرہ نسیم نے کہاکہ بغیر استاد کے موسیقی کی الف ب بھی نہیں آتی۔
اس بغیر استاد کے صرف ٹائم پاس کرنے کیلئے اس شعبے میں آتے ہیں انہیں کامیابی نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ مجھے موسیقی کرتے ہوئے کئی سال گزر گئے ہیں لیکن آج بھی ریاضت کرتی ہوں کیونکہ اس کے بغیر آپ اپنی آواز کو برقرار نہیں رکھ سکتے۔

مزید :

کلچر -