بلال مقصود نے پرانا ’گانا ’سوہنئے‘ نئے انداز میں گا کردل جیت لئے

بلال مقصود نے پرانا ’گانا ’سوہنئے‘ نئے انداز میں گا کردل جیت لئے

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار بلال مقصود نے اپنا پرانا ’گانا ’سوہنئے‘ نئے انداز میں گا کر مداحوں کے دل جیت لئے۔بلال مقصود بہترین وقت گزاری کے لئے اسنیپ چیٹ فلٹرز کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیوز شیئر کرکے اپنے مداحوں کے دل جیت رہے ہیں۔بلال مقصود کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اپنی منفرد ویڈیو میں وہ اپنا ایک پرانا گانا ’سوہنئے‘ گنگنا رہے ہیں۔بلال مقصود کا بینڈ ’سٹرنگز‘ کا گانا سوہنئے 2003 میں ریلیز کئے گئے البم ’دھانی‘ کا ایک مقبول گانا ہے جبکہ ان کا کہنا ہے امید ہے کہ یہ بھی سننے والوں کو بہت زیادہ پسند آئے گا ہمیشہ معیاری اور منفرد کام کرنے کی کوشش کی ہے۔

مزید :

کلچر -