سلیم آفریدی کا فنکاروں کو عروج کے دورمیں بچت کا مشورہ
لاہور (فلم رپورٹر) اداکار سلیم آفریدی نے کہا ہے کہ فنکاروں کو معاشی طور پر خوشحالی کیلئے سرکار کی سرپرستی کے بجائے اپنے ذاتی بزنس پر توجہ دینی چاہئے اور اچھے برے و قت کیلئے عروج کے دور میں بچت کرنی چاہئے۔سلیم آفریدی نے کہاکہ وقت بدل گیا ہے فنکار ماضی کیمقابلے میں زیادہ پیسہ کما رہے ہیں۔لیجنڈ فنکار وں کو اگرمالی امدادکی ضرورت ہوبھی تو وہ خود داری کی بنا پر مانگتے نہیں،فنکارخودہی ایسے ساتھیوں کی ڈھونڈکرمددکرتے ہیں،سرکارکو سٹیج کے فنکاروں پر توجہ دینی چاہئے جو مسائل کاشکارہیں ان کی مدد کا یہ بہترین وقت ہے تاکہ ان کے مسائل حل ہوسکیں۔