گولڈ میڈلسٹ گلوکار رانا نوید کے نئے گانے کی ریکارڈنگ مکمل

گولڈ میڈلسٹ گلوکار رانا نوید کے نئے گانے کی ریکارڈنگ مکمل

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف گلوکار رانا نوید گولڈ میڈلسٹ کے نئے گانے کی ریکارڈنگ مکمل ہو گئی گانے کی ایڈیٹنگ کا کام جاری عید کے بعد گانے کی ویڈیو پر کام شرورع ہو گا۔تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار نوید رانا اس سے قبل ”ٹک ٹال گرل“کے نام سے گانا کر چکے ہیں جسے سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی مل چکی ہے۔اس حوالے سے نوید رانا کا کہنا تھا کہ بہت دنوں سے جاری کورونا وائرس کے باعث میں اپنے نئے گانے پر کام نہیں کر رہا تھا۔اب کیونکہ کورونا وائرس اپنے اختتام کی جانب جا رہا ہے جس کے باعث نئے گانے پر کام شروع کر دیا ہے گانے کے ووکل مکمل ہو چکے ہیں جب کہ اس گانے کی ایڈیٹنگ کا کام جاری ہے اور میری یہ کوشش ہے کہ پچھلے گانے سے سے زیادہ لوگ اس گانے کو بھی پسند کریں۔ اس گانے میں معروف ماڈل سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

جس کے بعدگانے کی ویڈیو کا آغاز عیدالفطر کے بعد کر دیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -