اچھے کردار کی آفر ہوئی تو فلم میں کام کروں گی،افیشن اشرف

اچھے کردار کی آفر ہوئی تو فلم میں کام کروں گی،افیشن اشرف

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ افشین اشرف نے کہا ہے کہ فلم کی کامیابی اورفلاپ ہونا ایک ایسا عمل ہے جس پرکسی کا کنٹرول نہیں۔ افشین اشرف نے کہا کہ پاکستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں، مجھے بھی جب کوئی اچھا کردار آفرہوگا تو ضرور کام کروں گی، لیکن فلموں میں آئٹم سانگ کرنا میرے بس کی بات نہیں۔ ٹی وی ڈراموں میں حقیقت کے قریب کردارنبھانے پر ناظرین کا پیار اکثر آٹ ڈور شوٹنگزپرملتا رہتا ہے۔ کوئی اپنی فیملی کے ساتھ تصویربنواتا ہے توکوئی آٹوگراف لیتا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ ایک فنکارکے لئے اصل ایوارڈ لوگوں کا پیارہی ہوتا ہے۔

جوان کے مخلص جذبات کے ذریعے اس تک پہنچتا ہے۔افشین اشرف نے کہا کہ ایک بات جوبہت اہم ہے کہ جوفنکاربالی ووڈ میں کام کرکے وطن واپس لوٹتا ہے، اس کوایک الگ ہی مقام مل جاتا ہے۔ یہ بات میری سمجھ میں نہیں آتی لیکن یہ حقیقت ہے۔افشین اشرف نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں فلمسازی کا اپنا کلچرہے اوروہاں پرکام کرنے والی اداکارائیں اس کے مطابق بولڈ سین فلماتی اورملبوسات کا انتخاب کرتی ہیں جب کہ مجھے ایسے کردارکرنے کا کوئی شوق نہیں، جس سے میرے کام کوپسند کرنے والے ناظرین کومایوسی کا سامنا کرنا پڑے۔ میں شوبزسے وابستہ ضرورہوں لیکن مجھے اپنی حدود کا بخوبی اندازہ ہے، اس لئے میں اس طرح کی آفرزکوقبول نہیں کروں گی

مزید :

کلچر -