”جیوندے وسدے لوگ“میں سبطین خان اورشاہد سلیم شریک

  ”جیوندے وسدے لوگ“میں سبطین خان اورشاہد سلیم شریک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان کے صوبائی نشریاتی رابطے کے پروگرام ”جیوندے وسدے لوگ“میں صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان اور آ ئی جی پنجاب برائے جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کی بذریعہ فون لائن شرکت،صوبائی وزیر نے کرونا وائرس اور احساس کفالت پروگرام کے حوالے سے پنجاب حکومت کے اقدامات بارے مفصل گفتگو کی جبکہ آ ئی جی جیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ صوبے کی تمام جیلوں میں کرونا وائرس کے حوالے سے ترتیب دئے گئے ایس و پیز پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے جس کے باعث اس وائرس کے پھیلاؤمیں کمی دیکھی گئی ہے پروگرام کے میزبان مدثر قدیر اور آ شر ندیم تھے جبکہ اپنی گفتگو میں تجزیہ کار،اینکر پرسن کاشف عباسی نے وفاقی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کی روک تھام اور احساس پروگرام کی تعریف کی ان کا کہنا تھا کہ اس سے بڑھ کر اور بات کیا ہوسکتی ہے کہ حکومت حقداروں تک ان کا حق پہنچارہی ہے۔

مزید :

کلچر -