ٹی وی ڈرامے کے خلاف منفی پراپیگنڈا زیادہ ہوتا ہے،کنزیٰ ہاشمی

ٹی وی ڈرامے کے خلاف منفی پراپیگنڈا زیادہ ہوتا ہے،کنزیٰ ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل کنزیٰ ہاشمی نے کہا ہے کہ تجربے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، شوبز میں کئی سال گزارنے کے فن کے اصل رموز سمجھ میں آئے،ٹی وی ڈرامے کے خلاف منفی پراپیگنڈا زیادہ کیا جاتا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ذاتی طو رپر سفارش اور شارٹ کٹ کی قائل نہیں کیونکہ ان راستوں پر چل کر حاصل ہونے والی شہرت عارضی ہوتی ہے۔شارٹ کٹ سے بہت جلدی آگے تو جایا جا سکتا ہے لیکن اسی رفتار سے واپسی بھی ہوتی ہے۔ کنزیٰ ہاشمی نے کہاکہ کبھی کسی سے حسد نہیں کی بلکہ ہر کسی کے کام کو سراہتی ہوں اور پھر میں دوسروں سے بھی اس عمل کی توقع رکھتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ٹی وی ڈرامے کے خلاف پراپیگنڈا زیادہ کیا جاتا ہے جس کا حقیقت سے دور کا بھی تعلق نہیں۔ ایسے معاملات کو ٹی وی سے منسوب کردیا جاتا ہے جو کسی کے خواب و خیال میں بھی نہیں ہوتے۔ ٹی وی بھی بدلتے وقت کے ساتھ تبدیل ہوا ہے لیکن کچھ لوگ اسے منفی انداز میں پیش کرتے ہیں جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے وقت کے ساتھ ہر چیز بدل جاتی ہے۔

مزید :

کلچر -