زیبا بختیار کاسوشل میڈیا پر رشی کپور کی موت پر جذباتی پیغام
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ زیبا بختیار نے رشی کپور کی موت پر انہیں یاد کرتے ہوئے جذباتی پیغام تحریر کیا ہے۔زیبا بختیار نے بھی رشی کپور کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے ان سے وابستہ چند خوبصورت یادیں شیئر کیں ہیں اور رشی کپور کے لئے انسٹا گرام پر نہایت جذباتی پیغام تحریر کیا ہے۔ زیبا بختیار نے رشی کپور کے ساتھ فلم ”حنا“کی تصاویرشیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے پیارے دوست رشی کپور کی موت کی خبر سن کر صدمے میں ہوں۔ وقت کتنی جلدی گزرجاتا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے ”حنا“ کی شوٹنگ کل ہی کی بات ہو۔زیبا بختیار نے مزید لکھا میں تمہیں ہمیشہ یاد کروں گی اس نقصان کو برداشت کرنا واقعی مشکل ہے۔